لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور افغانستان کے موجودہ کوچ عمر گل اور ان کی اہلیہ مایبن ٹوئٹر پر دلچسپ بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان کا ایک میچ ہانگ کانگ کے خلاف باقی ہے۔
سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے ممکنہ میچ کے حوالے سے عمر گل اور ان کی اہلیہ کی ٹوئٹر پر دلچسپ بحث ہوئی جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب محظوظ کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر گل کے بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتنے کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقاش نے مبارکباد دی۔
Pakistan k khilaf zara haat hola rakhna coach saab congratulations https://t.co/VAmlAleWUz
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں شوہر سے درخواست کی کہ پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب۔
ڈاکٹر مریم کے ٹوئٹ پر عمر گل نے ہنستے ہوئے لکھا کہ اوکے جبکہ اس کے جواب میں اہلیہ نے لکھا کہ مطلب عجیب پریشانی میں ڈال دیا ہے۔