لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت ہوئی، میچ کے بعد قومی باؤلر حارث رؤف کی خواہش پر ویرات کوہلی نے اپنی دستخط شدہ شرٹ ان کو تحفہ میں دے دی۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا، قومی ٹیم کو پانچ وکٹ کی شکست ہوئی، میچ کے بعد بھارتی بلے باز نے اپنی دستخط کی ہوئی شرٹ قومی باؤلر حارث رؤف کو دی۔
The match may be over but moments like these shine bright
— BCCI (@BCCI) August 29, 2022
A heartwarming gesture by @imVkohli as he hands over a signed jersey to Pakistan s Haris Rauf post the #INDvPAK game #TeamIndia | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/3qqejMKHjG
پہلے کی طرح یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی، میچ سے پہلے ویرات کوہلی کا کپتان بابر اعظم کو ملنا اور انجری کے باعث ایونٹ سے آؤٹ شاہین آفریدی کی خیریت پوچھنا بھی مثبت پہلو تھا۔