دبئی:(دنیا نیوز) ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے دوسرے روز بھی قومی کرکٹرز اِن ایکشن ہوئے، انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل محمد حسنین سمیت کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں خوب پسینہ بہایا۔
دبئی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں، قومی کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی زبردست پریکٹس کی۔
Bracing for the new challenge
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2022
Ramping up the preparations for the #AsiaCup2022 #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FIkYonQvuV
پاورہٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، نوجوان باؤلر محمد حسنین نے بھی کیمپ جوائن کر لیا اور اپنی تیکھی باؤلنگ میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2022
خیال رہے کہ ایشیا کپ ہفتے کو شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو شیڈول ہے، جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں۔