لاہور:(ویب ڈیسک) بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنی ورلڈ ٹی 20 الیون کے لئے منتخب کرلیا۔
آسٹریلیا کے عظیم شین واٹسن نے ان پانچ کھلاڑیوں کا انکشاف کیا ہے جن کو وہ پہلے منتخب کریں گے، ان کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے 2 ستارے بھی شامل ہیں۔
شین واٹسن کی ورلڈ ٹی 20 الیون کے پہلے پانچ کھلاڑی درج ذیل ہیں:
بابر اعظم
سابق آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ پہلے میں بابر اعظم کو منتخب کروں گا، وہ دنیا کا نمبر 1 ٹی 20 بلے باز ہے اور وہ صرف یہ جانتا ہے کہ کیسے غلبہ حاصل کرنا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی خطرہ مول بھی نہیں لے رہا ہے، وہ دنیا کے بہترین باؤلرز کے خلاف ناقابل یقین کی حد تک تیزی سے سکور کرتا ہے، وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی بہت اچھا پرفارم کرنے جا رہا ہے، کیونکہ اس کی تکنیک آسٹریلیا کے حالات کے لیے بہت زیادہ اچھی ہے۔
سوریا کمار یادیو
شین واٹسن نے کہا کہ اس فہرست میں دوسرا بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو ہے، وہ ناقابل یقین حد تک اچھی بیٹنگ کر رہا ہے اور وہ میرا نمبر 2 منتخب ہوگا، لیکن اگر کے ایل راہول آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھا کھیلتے ہیں تو تو مجھے بالکل بھی حیرانی نہیں ہوگی، کیونکہ اس کے پاس آسٹریلیا میں ان حالات میں غلبہ حاصل کرنے کا ہنر ہے۔
ڈیوڈ وارنر
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ نمبر 3 ڈیوڈ وارنر ہیں، انہوں نے آخری ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جیتا اور دہلی کیپٹلز کے لیے بھی کچھ شاندار رنز بنائے، ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا نام درج کروانے کے لئے وہ کافی پراعتماد ہوں گے۔
جوز بٹلر
واٹسن نے کہا کہ میرے لیے نمبر 4 جوز بٹلر بننے والا ہے، آئی پی ایل کے دوران ویسے بھی کئی بار، کوئی بھی اسے آؤٹ نہیں کر سکا، آئی پی ایل میں اس سے پہلے صرف ایک بار 4 سنچریاں بنائی گئی ہیں اور یہ کام 2016 میں ویرات کوہلی نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ فارم میں ہے تو اس کا باہر نکلنا ٹی 20 کرکٹ میں تقریباً ناممکن ہے، وہ دنیا کے بہترین باؤلرز کو جہاں چاہے ہٹ کر سکتا ہے، وہ آسٹریلوی حالات کو اچھی طرح جانتا ہے، اس نے بگ بیش کھیلا ہے اور کچھ سال پہلے جب میں نے سڈنی تھنڈر میں اس کے ساتھ کھیلا تو بہت اچھا کھیلا، لٰہذا جوز بٹلر غلبہ حاصل کرنے والا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی
شین واٹسن نے کہا کہ اس فہرست میں آخری شاہین آفریدی ہیں، ان کی وکٹ لینے کی صلاحیت کچھ خاص ہے، ہم نے آخری ٹٰی 20 ورلڈ کپ میں دیکھا کہ وہ اس بالکل نئی گیند سے بہترین بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے قابل ہے، مجھے بہت حیرت ہوگی اگر وہ واقعی آسٹریلوی کنڈیشنز میں حاوی نہیں ہوتا ہے، جس میں گیند گھومتی ہے اور تیز باؤنسی وکٹیں ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ مجھے صرف ایک چھوٹی سی پریشانی ہے، اگر وہ شروع کرنے کے لئے وکٹیں نہیں لیتے ہیں تو وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹ سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اس پر کام کر رہا ہے، میں حیران رہوں گا اگر وہ یہاں پر غلبہ حاصل نہیں کرتا۔