دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا قوی امکان ہے، سری لنکا میں شدید معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایونٹ منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپو رٹس کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، سری لنکن بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے اس معاملے پر رابطے میں ہے جلد ہی ٹورنامنٹ کے منتقل کیے جانے کا اعلان کردیا جائے گا۔
موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرے ٹیسٹ کا وینیو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، پاک لنکا دوسرا ٹیسٹ بھی گال میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر سری لنکن بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ 2022 کو بھی ملتوی کر دیا ہے، لنکا پریمیئر لیگ یکم اگست سے 21 اگست تک منعقد ہونی تھی۔