ڈھاکہ: (دنیا نیوز) سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر بنگلادیش کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کرے گی۔