سری لنکا کو ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کی اجازت مل گئی

Published On 07 July,2022 12:10 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے اجازت مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا، ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔
 

Advertisement