ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا رد عمل آ گیا

Published On 20 August,2022 06:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا رد عمل آ گیا۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیا ہے، انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، ایشیا کپ کے لیے میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ مداحوں سے کہوں گا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں جلد واپس آؤں گا۔

Advertisement