ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

Published On 16 August,2022 06:50 pm

دبئی:(دنیا نیوز) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 20 ایونٹ کے بڑے مقابلہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

آرگنائزرز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس دستیاب ہونے کے چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں، روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹس کا پہلا بیچ فروخت ہوا، جلد دوسرے بیچ کی ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب کرینگے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 میں پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو دبئی میں ہوگا جبکہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔
 

Advertisement