لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سکاٹ سٹائرس نے کہا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لئے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی، ایشیا کپ میں بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے باؤلرز کو سپیشل بال کرنا پڑے گی، شاہین کی غیر موجودگی سے نہ صرف بھارت بلکہ تمام ٹیمیں خوش ہوں گی۔
غیر ملکی جریدے کے مطابق ایک بیان میں سابق کیوی آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لئے باؤلرز کو خاص بال کرنا پڑے گا، بابر اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 کے نمبر ون بیٹر ہیں اور بھرپور فارم میں ہیں، وہ جب چاہتے ہیں رنز کے انبار لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت باؤلر ہیں، ان کی غیر موجودگی سے پاکستان ٹیم پر گہرا اثر پڑے گا، صرف بھارت ہی نہیں دنیا کی تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی سے دیگر ٹیموں کو ایشیا کپ میں فائدہ ہو گا۔