دبئی: (دنیا نیوز) قومی سکواڈ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا، جبکہ ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی آج دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے، اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔
Pakistan squad arrives in Dubai #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/pcESWSIoPH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2022
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی، ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔