وسیم اکرم کا ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم پر اعتماد کا اظہار

Published On 23 August,2022 10:51 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ہم بھارت کو پھر ہرا سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں لیجنڈری وسیم اکرم نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال پاکستان کی جیت سے ورلڈ کپ میں کامیابی کی تاریخ بدلی تھی، اب جیت کے امکان روشن ہیں البتہ سوچ اور پلان فیصلہ کن ہوں گے۔

انہوں نے ٹاپ آرڈر کی صلاحیتوں پر یقین کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈرز میں افتخار احمد تجربہ کار بیٹر جو نمبر 4 آ سکتے ہیں، ماضی کی طرح اب بھی پاک بھارت کرکٹرز میں موازنہ کیا جاتا ہے، اسی لیے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ذکر ہوتا رہتا ہے۔
 

Advertisement