دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کرکٹ کپ کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین آفریدی جب آرام کر رہے تھے تو انڈین ٹیم کے کھلاڑی ان سے ملنے آگئے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انجری کا شکار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ویرات کوہلی، شریاس ایئر، یوزویندرا چاہال، رشبھ پنٹ اور کے ایل راہول نے شاہین آفریدی سے ملاقات کر کے ان سے فٹنس کا پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں۔
Stars align ahead of the #AsiaCup2022
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2022
A high-profile meet and greet on the sidelines pic.twitter.com/c5vsNCi6xw
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات رہی، گزشتہ روز بابر اعظم اور کوہلی کی ملاقات کو بھی دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سراہا تھا۔