سیلاب سے تباہی، بابر اعظم افسردہ، کھلاڑیوں سے درمندانہ درخواست کردی

Published On 26 August,2022 05:38 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے، آگے بڑھیں اور اپنا بہترین کریں۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 13، سندھ میں 10 اور بلوچستان میں 4 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 934 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement