پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، شاہین کے بعد وسیم جونیئر بھی ایشیا کپ سے باہر

Published On 26 August,2022 09:16 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا، شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر بھی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز فاسٹ باؤلر کا دبئی میں ایم آر آئی سکین کروایا گیا تھا، ایم آر آئی سکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر پریکٹس سیشن کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
 

Advertisement