لاہور:(ویب ڈیسک) جوتے پالش کرکے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی جمع پونجی جمع کرانے والے بچے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جذباتی پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ میں پڑے باکس میں پیسے ڈال رہا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھا گیا کہ جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا کرجارہا ہے، پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 میں سے 30 روپے عطیہ کر گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان بھی بچے کے اس جذبے سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دل کو یقین ہے کہ ان چند روپے کی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں یقیناً بہت زیادہ قیمت ہے۔
Dil ko yaqeen hai k in chand rupees ki Allah SWT ki bargaah me yaqeenan buhat zada qeemat hai. Salute to you mere dost - tum sabqat le gaye. Ye jazba or halal kamaane wale hath Allah or Allah k rasool ko buhat mehboob hain.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 2, 2022
Let s keep donating for our people in need. #FloodinPak https://t.co/NnkvwYW7xC
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میرے دوست تم سبقت لے گئے، تمہیں سلیوٹ ہے، یہ جذبہ اور ہلال کمانے والے ہاتھ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کو بہت محبوب ہیں۔