ایشیا کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ آج مدمقابل، ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہوگا

Published On 02 September,2022 08:43 am

شارجہ:(دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

آج کا میچ ناک آؤٹ ہوگا، جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement