پاکستانی کھلاڑیوں کا ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ، حوصلہ بڑھایا

Published On 03 September,2022 09:24 am

دبئی: (دنیا نیوز)ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی لیں۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے گپ شپ کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کردی ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان کے باہر بہترین وقت گزارا، ایک دوسرے کو کھیل کے گر بھی بتائے۔

کسی نے شرٹ پر آٹوگراف لیا تو کسی نے بیٹ پر دستخط لئے، کپتان بابر اعظم نے بھی بیٹ پر دستخط کئے جبکہ شاہنواز دھانی نے اپنے مخصوص انداز میں سیلفی لی۔
 

Advertisement