لاہور:(دنیا نیوز) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بلے باز محمد آصف کاکیچ چھوڑنے پر بھارتی کھلاڑی زیرعتاب آگیا، انڈین انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو 'خالصتانی' قرار دیدیا۔
ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے، اس موقع پر بھارتی سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا، جس پر بھارتی انتہا پسند ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے۔
— ig @faizanriaz_ (@catharsiss__) September 4, 2022
سکھ کھلاڑی کوغدار قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم شروع کردی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کو بھی بھارتی انتہاپسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔