لاہور:(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوگئی اور آئی لینڈرز نے شاہینوں کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر داسن شناکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان اننگز
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) September 11, 2022
قومی ٹیم کی جانب سے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محمد نواز 6، آصف علی صفر اور محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ بھی بری طرح ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان صرف 8 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز ہی بناسکے، حارث رؤف 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے، قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) September 11, 2022
سری لنکا کی جانب سے پرمود مدوشان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ ہاسارنگا 3، کرونارتنے 2 اور تھیکشانا 1 وکٹ اپنے نام کرسکے۔
اس طرح پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2022
آئی لینڈرز کی جانب سے نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈس کو صفر پر کلین بولڈ کردیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر نسانکا تھے جو کہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔
حارث رؤف کی ان سوئنگ کو دنوشکا گوناتھیلاکا مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 1 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان داسن شناکا صرف 2 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، ہاسارنگا 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد سری لنکا کے مڈل آرڈر نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جبکہ قومی ٹیم کے فیلڈرز کی جانب سے بھی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ راجہ پاکسا نے خوب اٹھایا، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چمیکا کرونارتنے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 40 اور محمد حسنین نے 41 رنز دیئے، نسیم نے 1 جبکہ حسنین نے کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔
حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کی، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 کھلاڑی کی پویلین کی راہ دکھائی۔
اس طرح آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
مین آف دی میچ/ ٹورنامنٹ
بھانوکا راجاپکسا کو میچ جبکہ ہاسارنگا کو پورے ایونٹ میں 9 وکٹ لینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2022
فائنل کے لئے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو شامل کرکے عثمان قادر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
سری لنکا پلیئنگ الیون
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) September 11, 2022
پاکستان کے خلاف لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجاپکسا، وانندو ہاسارنگا، چیمکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشان اور دلشان مدوشانکا شامل تھے۔
شاداب خان نے شکست کی ذامہ داری قبول کرلی
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے خراب فیلڈنگ کرنے اور کیچ چھوڑنے کے باعث ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔