رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

Published On 12 September,2022 11:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم سے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کردای گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی جیسے نیشنل ادارے کو چلانے کے اب قابل نہیں رہے، قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ میں حیران کن شکست سے ہر پاکستانی دلبرداشتہ ہے۔

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں حکمت عملی، بہتر ٹریننگ اور مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے، ایشیاء کپ کے فائنل میں یہ تمام خامیاں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
 

Advertisement