کرکٹر نسیم شاہ کیساتھ ویڈیو شیئر کے معاملے پر اروشی بھی میدان میں آ گئیں

Published On 11 September,2022 01:19 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو سٹوری پر خاموشی توڑتے ہوئے اور اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’’کچھ روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ 11 سے 12 خوبصورت ویڈیوز کا ایک کلکشن اَپ لوڈ کیا تھا جن میں موجود لوگوں کا کسی کو علم نہیں تھا کون ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں‘‘۔

قبل ازیں گزشتہ روز نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اداکارہ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔
 

Advertisement