لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھارتی صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر پی سی بی کے چیئرمین کو صحافیوں نے گھیر لیا جن کا انہوں نے نپے تلے انداز میں جواب دیا، تاہم بھارتی صحافی نے رمیز راجہ پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے منہ توڑ جواب دے کر صحافی کی بولتی بند کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی صحافی نے رمیز راجہ سے سوال پوچھا
— Hafizshoaib546 (@Hafizshoaib546) September 12, 2022
کہ شکست کے بعد عوام بڑی ناخوش ہے کیا آپ ان کو کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟، جس پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ آپ انڈیا سے ہونگے اور آپ کے لوگ تو بہت خوش ہونگے۔
رمیز راجہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔