سبحان اعوان اور ماڈل واشمہ فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 05 January,2023 02:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل "تیرے بن" میں اپنے کردار سے دھوم مچانے والے اداکار و ماڈل سبحان اعوان اور معروف ماڈل وشمہ فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اداکار سبحان اعوان کا حالیہ نکاح شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دولہا بنے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سبحا ن اعوان نے انسٹاگرام پر نکاح شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نے نکاح پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہے اور دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آ رہےہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃالنبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ "اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا"۔

ان تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نےماڈل وشمہ فاطمہ سے شادی کرلی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس شوٹ کو دیکھ کر اُلجھن کا شکار ہیں کہ ان کی یہ ویڈیو اور تصاویر فنکاروں کے نکاح کی تقریب کی ہیں یا یہ محض فوٹو شوٹ ہے، جبکہ کئے صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔