شاہ رخ خان میرے پسندیدہ 'کو سٹار' ہیں: دیپیکا پڈکون

Published On 24 January,2023 06:27 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ کو سٹار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم  اوم شانتی اوم  سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور دیپکا کی ایکشن سے بھرپور فلم "پٹھان" کا ٹریلر ریلیز

فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اوم شانتی اوم، چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوچکی ہیں اور اب جلد ہی ان کی فلم پٹھان بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔
 

Advertisement