نیویارک : ( ویب ڈیسک ) دنیائے فلم کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘ جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں فلم ’’ ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس‘‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، ہالی ووڈ کی اس سائنس فکشن فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین معاون اداکار سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس کے علاوہ اواتار دی وے آف واٹر،TÁR، ایلوس، The Fabelmans ، The Banshees of Inisherin، ٹاپ گن میورک، آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، ٹرائی اینگل آف سیڈنس اور Women Talking کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں بھارتی فلم ’’ آر آر آر‘‘ کا گانا Naatu Naatu بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔