یوکے ایشین فلم فیسٹیول: نمرہ بُچہ نے 3 ایوارڈ اپنے نام کرلیے

یوکے ایشین فلم فیسٹیول: نمرہ بُچہ نے 3 ایوارڈ اپنے نام کرلیے

اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر سے مداحوں کا آگاہ کیا اور تینوں ایوارڈز کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں اعزاز سے نوازا۔

اداکارہ کو فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ‘ اور پولائٹ سوسائٹی پر ’فلم والاز چوائس ایوارڈ‘ سے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ ’چیمپئننگ چینج‘ پر ملا۔