ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان 5 کلو وزن اٹھاتے ہوئے زخمی ہوئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹائیگر 3 کے سیٹ سے اپنی چوٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے بائیں کندھے پر بظاہر پٹی لگی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔
Wen u think u r carrying the weight of the world on your shoulders , he says duniya ko chodo paanch kilo ka dumbbell utha ke dikhao .Tiger Zakhmi Hai . #Tiger3 pic.twitter.com/nyNahitd24
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 18, 2023
سلمان خان نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے ۔
اداکار کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں سلمان خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائیگی، فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف کے ساتھ شاہ رخ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔