معروف بھارتی اداکار نتیش پانڈے انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار نتیش پانڈے انتقال کرگئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نتیش پانڈے کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی ہے ، ان کی آخری رسومات آج (بدھ )  کی شام ادا کی جائیں گی۔

نتیش پانڈے نے بھارت کی مشہور و مقبول ٹی وی سیریل  انوپما  میں دھیرج کمار کا کردار ادا کیا تھا، وہ کئی سپر ہٹ بھارتی ڈراموں کا حصہ رہے۔

اداکار نے بھارت کی کئی سپر ہٹ سیریز ، ڈراموں اور فلموں میں بطور معاون اداکار کام کیا  ، نتیش سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم ، دبنگ 2، بدھائی دو، کھوسلا کا گھوسلا سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔