گلوکار عاصم اظہرکو تصویر شیئرکرنے پر باڈی شیمنگ کا سامنا

گلوکار عاصم اظہرکو تصویر شیئرکرنے پر باڈی شیمنگ کا سامنا

امریکا میں موجود گلوکار عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک کنسرٹ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ معمول سے زیادہ صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔

عاصم اظہر کے تصویر شیئر کرنے کے بعد انہیں فینز کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا، ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عاصم اظہر شاید عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک اور صارف نے گلوکار کو جم جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔

باڈی شیمنگ کے جواب میں عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی مزید تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے نارمل سائز میں نظر آ رہے ہیں، انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا میں کھلے کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟