لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ پولائٹ سوسائٹی اورمس مارول کے بعد آگاتھا کریسٹی کے ناول پر مبنی فلم "مڈراز ایزی" کا حصہ بن گئی ہیں، نمرہ اس سیریز میں مسز ہمبلبی کا کردارنبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ اداکار شامل ہونگے۔
حال ہی میں اس فلم کی عکس بندی سکاٹ لینڈ میں شروع ہو گئی ہے، بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز کیلئے ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
دو پارٹ پر مشتمل سیریز کو سیان ونمی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسے بھارتی نژاد برطانوی فلمساز مینو گاور ہدایت کاری دیں گی، یاد رہے کہ نمرہ نے پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔