مختلف امریکی ریاستوں میں پرفارمنس، کیفی خلیل نے مداحوں کے دل جیت لیے

Published On 25 August,2023 09:46 am

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو کے گانے "کہانی سنو" سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں لائیو کنسٹرٹس میں فارم کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سحر انگیز دھنوں، منفرد انداز اور سریلی آواز سے دنیا کو مسحور کرنے والے معروف پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں لائیو کنسرٹس کرکے اپنے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

امریکا میں ہیوسٹن، سان فرانسسکو اور ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں کیفی خلیل کے کنسرٹس کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے ہٹ ’‘ کہانی سنو ’‘ سمیت دیگر گانوں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔

کیفی نے اپنے امریکی مداحوں کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت اور احترام پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے اپنے تجربات اور جذبات نے ان کے اندر ایک آرٹسٹ کو جنم دیا ہے۔