اداکارہ نہ ہوتی تو چور ضرور ہوتی: فریال محمود

Published On 08 September,2023 12:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو چور ضرور ہوتی کیونکہ مجھے لگتا ہے میں ڈکیتیاں کر سکتی ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ فریال محمود نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا اپنے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چونکہ میری پوری فیملی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تھا اس لیے میں بھی اداکاری کرنا چاہتی تھی، میری والدہ اداکاری کے ساتھ گلوکارہ بھی تھیں، میرے نانا میوزک ڈائریکٹر تھے۔

فریال محمود نے انکشاف کیا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ڈانسر ہوتی اور اگر ڈانسر بھی نہ ہوتی تو چور ضرور ہوتی، مجھے لگتا ہے میں بہت بڑی بڑی ڈکیتیاں کرسکتی ہوں، کیونکہ میں اداکاری اچھی کرتی ہوں تو میں کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہوں۔