لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل غناعلی نے کہا ہے کہ میں نے شادی کے بعد اپنی حدود کا تعین خود کرلیا تھا اس لیے اب ڈراموں میں ہرطرح کا کردار نہیں کر سکتی۔
حال ہی میں اداکارہ نے شوبز سے جڑے ایک سوشل میڈیا پیج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد شوہر نے مجھے کام کرنے سے نہیں روکا تھا بلکہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد میں نے خود اداکاری سے وقفہ لیا تھا، شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد حال ہی میں اب میں نے شوبز میں واپسی میں کی ہے۔
غنا علی نے بتایا کہ شادی کے بعد ابتدائی طور پر انہوں نے ایک سال کے لیے شوبز سے بریک لی تھی تاہم اتفاق سے شادی کے دوسرے سال وہ امید سے ہو گئیں اور انہیں وقفہ طویل کرنا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اب میں شادی کر چکی ہوں اور دو بچوں کی ماں بھی بن چکی ہوں تو وہ پہلے کی طرح کھل کر ہر کردار اور ہر کام نہیں کر سکتی، میں نے خود ہی اپنی حدود متعین کردی ہیں اور مذکورہ حدود کے دائرے میں اگر انہیں کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کروں گی۔