شادی کے5سال مکمل، ایمن نے شوہر منیب کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کردی

شادی کے5سال مکمل، ایمن نے شوہر منیب کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کردی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن خان نے اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ لی گئی محبت بھری ایک تصویر شیئر کی جس نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹ لیں۔

پوسٹ میں اداکارہ ایمن خان اپنے ہاتھ میں خوبصورت پھولوں کا گلدستہ لیے اپنے شوہر کے ہمراہ محبت بھرے لمحات بانٹ رہی ہیں جبکہ نزدیک ہی رکھا کیک بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہو اتھا۔

پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ایمن کی بہن مینال خان سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔