اداکار کمال احمد رضوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے

Published On 17 December,2023 08:57 am

کراچی: (رطابہ عروس) معروف اداکار، مصنف اور ادیب کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

جاندار اداکاری، مزاح نگاری میں مہارت،کمال احمد رضوی بھارتی صوبہ بہار میں 1930ء میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد 19 سال کی عمر میں ہجرت کر کے پاکستان آگئے، انہوں نے فنی کیریئر میں ریڈیو اور سٹیج پر بھی کردار نگاری کی، ان کاشمار پاکستان کے سٹیج کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

کمال احمد رضوی کو اداکاری کے میدان میں ڈرامہ ’’الف نون‘‘ سے شہرت ملی، مسٹر شیطان، صاحب بی بی، غلام اور آدھی بات ان کے معروف ڈرامے ہیں۔

مرحوم اداکاری کے ساتھ ساتھ ادبی شوق بھی رکھتے تھے اور مشہور ڈائجسٹ تہذیب، آئینہ اور شمع کے ایڈیٹر بھی رہے، کمال احمد رضوی نے کئی ریڈیو اور ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کئے۔

پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز الف نون سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے کمال احمد رضوی علالت کے باعث 17 دسمبر 2015ء کو 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔