لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کےمعروف گلوکار شیراز اپل نے کہا ہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اُن کا گانا چوری کیا اور پھر اُن پر ہی چوری کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شیراز اپل نے گانا “فنکاری” کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “آئمہ بیگ نے میرا گانا چوری کرکے میرے ہی اوپر چوری کا الزام لگاکر فنکاری کی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں آئمہ بیگ کا گانا “فنکاری” ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب مقبولیت ملی تھی۔
اس گانے سے متعلق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے یہ گانانغمہ نگار مرحوم شکیل سہیل کے ساتھ ملکر لکھا تھا ،تاہم شیراز اپل نے اس بیان کو جھوٹا قرار دے دیا تھا۔
شیراز اپل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ شکیل سہیل کا اس گانے کو لکھے جانے سے چھ ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔آئمہ بیگ نے ابتدائی طور پر شیراز اپل کے الزام کو مسترد کردیا تھا لیکن بعد میں گلوکارہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ “فنکاری” کی شاعری انہوں نے نہیں لکھی تھی۔