لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں مردوں کو ہم جیسی عورتوں کے ساتھ ڈیل کرنے کی تربیت دی جائے۔
اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کو بغیر کسی عورت کے اپنے آپ کو سنبھالنا آنا چاہیے جیسے ہم عورتیں بغیر کسی آدمی کے خود کو سنبھال رہی ہیں۔
فریال محمود نے کہا کہ میں اپنے والد اور بھائی سے محبت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے، میں سب گھر والوں سے محبت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں آزاد خیال ہوں اور اپنا کام خود کرنے کی عادی ہوں۔