میک اپ آرٹسٹ کیساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو پرسجل علی تنقید کی زد میں آگئیں

Published On 25 January,2024 07:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو بوسہ دیا؟

صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔