ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری فلم کا ٹیزر ایکشن مناظر سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔
ٹیزر کا ایک منفرد پہلو یہ تھا کہ اس میں کسی بھی خاتون کردار کو سامنے نہیں لایا گیا اور مداح اس کے متعلق متجسس ہیں کہ ایکشن مووی میں کون سی ہیروئن کام کررہی ہے۔
نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں لیکن یہ بات کنفرم نہیں ہے۔