یمنیٰ زیدی کے باس لیڈی لک پر مداح دل ہار بیٹھے

Published On 23 January,2024 11:21 am

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے باس لیڈی لک پر مداح دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ فوٹوشوٹ میں انہوں نے آف وائٹ پینٹ کوٹ زیب تن کر رکھا ہے اور مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں، کھلے بالوں کیساتھ نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں یمنیٰ نے اپنی نئی آنیوالی فلم "نایاب" اور میگزین سے متعلق لوگوں کو ٹیگ کیا۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پرآتے ہی تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا، مداح انکی نئی تصاویر میں انہیں باس لیڈی قرار دے رہے ہیں۔