لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے سلطان کے نئے لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
علیزے سلطان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل دو تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو ان کی سادگی اور خوبصورتی کی تعریف کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں علیزے نے کاسنی سکارف پہن رکھا ہے جس کے ساتھ انہوں نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی چمکدار کاسنی میکسی زیب تن کررکھی ہے۔
علیزے اس لک میں نہایت جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں جس کا اعتراف اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین بھی کر رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے علیزے کو اس نئی لک پر "عرب کی شہزادی" اور "ترک لڑکی" جیسے خطاب دیئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ علیزے سلطان نے اداکار فیروز خان سے 2018 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں، 3 ستمبر 2022 کو دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لی تھیں۔