اسامہ خان اور یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ جمعہ کو ریلیز ہوگی

Published On 21 January,2024 06:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل فیچر فلم نایاب 26 جنوری کوسینما گھروں میں ریلیزکی جائےگی۔

نئی اردو فیچرفلم نایاب کو اپنے ٹریلراورگانوں کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی پذیرائی مل رہی ہے، فلم جمعہ 26 جنوری کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائےگی۔

یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں، ٹیلی وژن سکرین پرمقبول یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان دونوں کی یہ پہلی فلم ہے۔

جاوید شیخ ایک طویل عرصے سے ٹی وی اورفلم کے ایک لیجنڈ کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، یمنیٰ زیدی نے کرکٹ کے عشق میں مبتلا لڑکی کا کردار بہت عمدگی سے ادا کیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر کا کہنا ہے کہ نایاب کرکٹ کے جنون میں ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکی کے والد اُس کے شوق کے خلاف ہیں لیکن اس کا بھائی اس کی بھرپور مدد کرتا ہے۔