شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی پر حریم شاہ کی کڑی تنقید

Published On 21 January,2024 08:57 am

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی خبر پر معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مختلف پیغامات میں انہوں نے شعیب ملک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سب سے زیادہ شعیب ملک نے مایوس کیا ہے۔

حریم شاہ نے ایکس پر مشہور بھارتی فلم ’پی کے‘ کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیشگوئی کر دی تھی لیکن ثانیہ مرزا نہیں مانی، شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوگئی۔

معروف ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ میں نے تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا، رجیم چینج کے بعد نوجوانوں کو اگر کسی نے مایوس کیا ہے تو وہ شعیب ملک ہے۔

حریم شاہ نے ایک پیغام کے ساتھ رمضان کے ٹی وی شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔