عائشہ عمر اور یاسر حسین کی تھرلر فلم'ٹیکسالی گیٹ' کا ٹریلر جاری

Published On 19 January,2024 11:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمراور یاسر حسین کی نئی تھرلر فلم 'ٹیکسالی گیٹ' کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کرائم تھرلر فلم  ٹیکسالی گیٹ  16 فروری کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کے پروڈیوسروقاص رضوی اور عائشہ عمر ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت ریلیز کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔