نیلم منیر نے صحرا میں بھی روایتی انداز سے حسن کے جلوے بکھیر دیئے

Published On 19 January,2024 12:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے صحرا میں بھی روایتی انداز سے حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، انہوں نے اپنے صحرا میں گھومنے کی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نیلم کو روایتی کالے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے سر پر رومال بھی باندھ رکھا ہے۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ "صحرا میں گھومنا ایک عمدہ تجربہ تھا، میں نے شاندار وقت گزار، فطرت کو محسوس کرنے کا بہت اچھا موقع ملا"، سبحان اللہ