ازیکا ڈینئل کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

Published On 18 January,2024 12:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ازیکا ڈینئل کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ازیکا ڈینئل نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لباس کی میچنگ کے جوگرز بھی پہن رکھے ہیں جبکہ انہوں زرد رنگ کا بیگ بھی پکڑ رکھا ہے۔

ازیکا ڈینئل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "ہر سورج کی کرن اندر سے چمکنے کے لیے ایک میٹھی یاد دہانی ہے"۔

اداکارہ کی ان نئی تصاویر پر انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔