ہنی سنگھ کا پاکستان کے معروف شہر سے آبائی تعلق کا انکشاف

Published On 17 January,2024 08:31 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان کے معروف شہر سے اپنے آبائی تعلق کا انکشاف کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار نے انکشاف کیا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لاہور شہر کا دورہ کریں۔

انہوں نے پاکستانی مداحوں کی طرف سے ملنے والی محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ اس سے بہت خوشی اور مسرت محسوس کرتے ہیں۔

ہنی سنگھ نے بتایا کہ ان کے خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کسی دن اپنے خاندانی ورثے کو دیکھنے کیلئے پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں جاکر ننکانہ صاحب بھی جانا چاہتے ہیں اور وہاں اپنے خاندان کے لوگوں اور مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں۔