لندن: (ویب ڈیسک) لندن کے ہوپ گالا میں بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ کا نیکلس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بالی ووڈ فلم سٹار اور اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ لندن کے ہوپ گالا میں ہیرے کی 20 کروڑ روپے مالیت کی جیولری پہن کر شریک ہوئیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے ذریعے بھارت کے غیر مراعات یافتہ بچوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے لندن میں ہوپ گالا کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر عالیہ کے دو عکس نظر آئے، ایک میں وہ سفید ساڑھی اور وائن گاؤن پہنے ہوئی تھیں، اس موقع پر تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ انکی جانب تھی۔
دوسرے عکس اور اپنے پہلے چیئریٹی گالا کی میزبانی کے موقع پر انہوں نے انتہائی قیمتی نیلم اور ہیرے کا نیکلس اور شاندار گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔