ممبئی: (دنیا نیوز) انتہا پسند بھارتی حکومت کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی مسلم مخالف پروپیگنڈا زور پکڑ رہا ہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار ہندو قوم پرست پالیسیوں کی تشہیر کرنے والی ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیز کر چکی ہے اور یہ فلمیں بھارت کو مذہبی تفریق پر مزید تقسیم کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایک بھارتی پروفیسر نے کہا ہے کہ مودی سرکار انتہا پسند نظریے کو ہتھیار بنا کر مذہبی اور ثقافتی اختلافات کا بیج بو رہی ہے۔
ادھر الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت میں آئندہ عام الیکشن سے قبل10 ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو اسلامو فوبک مواد پر مبنی ہیں، یہ بھارتی فلم انڈسٹری پر قبضہ کرنے کی بڑی کوشش کا حصہ ہے۔